• news

مشال خان قتل کیس ‘ خصوصی عدالت میں مزید 5گواہوں کے بیان قلمبند

ہری پور( نا مہ نگار+صباح نیوز)سینٹرل جیل ہری پور میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مشال قتل کیس کی سماعت کے دوران مزید 5گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔جمعرات کوطالب علم مشال خان قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل ہری پور میں ہوئی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان خان نے مقدمے کی سماعت کی، مقدمے میں ملوث تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔سماعت کے دوران 4مزید گواہوں کے بیان قلمبند کیے گئے۔مشال قتل کیس میں اب تک 33گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ کیس میں 57ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے، 25ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ 20اکتوبر کو سنایا جائے گا۔یاد رہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کو رواں سال 13اپریل کو توہین مذہب کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ مشال قتل کی متعدد ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور واقعہ میں ملوث درجنوں افراد گرفتار کرلیے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن