لاہور، فیروزوالا میں لاکھوں کے ڈاکے، چوچک: پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک
لاہور/ فیروزوالا/ چوچک (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے ملت پارک میں اعظم کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8لا کھ مالیت، لوئر مال کے علاقہ میں اسلم کے گھر سے ساڑھے 4لاکھ مالیت، کوٹ لکھپت کے علاقہ میں اعجاز کے گھر سے 3لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان ،گرین ٹائون کے علاقہ میں شیخ عرفان کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ مالیت، غالب مارکیٹ میں اصغر کی فیملی سے 5لاکھ روپے مالیت ،پرانی انار کلی کے علاقہ میں ذوالفقار کی فیملی سے 3لاکھ مالیتí مناواں میں شبیر کی فیملی کو یرغمال بنا کر2لاکھ 55ہزار مالیتکی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، ڈیفنس اے میں اکبر سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، وحدت کالونی میں ریحان سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، گرین ٹائون میں مراد سے 83ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں جلال سے 70ہزار اور موبائل فون، لٹن روڈ میں عامر سے 36ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں عاطف سے 35ہزار اور موبائل فون،گلشن راوی میں ادریس سے 17ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ چوروں نے سبزہ زار میں سے بلال، باغبانپورہ میں سے فاروق کی کاریں جبکہ جوہر ٹائون میں سے حسین، لٹن روڈ میںسے امجد، مغلپورہ میں سے عاصم، پرانی انارکلی میں سے واصف، چوہنگ میں سے مرتضی، نواب ٹائون میں سے وحید، سبزہ زار میں سے فاخر، ٹائون شپ میں سے شاہد، ساندہ میں سے نور، گلشن اقبال میں سے عمر، جنوبی چھائونی میں سے وسیم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوئوں نے وقاص احمد بٹ کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے جناح پارک میں بنک رقم نکلوانے، خاتون رخسانہ خالد کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے بلال کی دکان میں داخل ہو کر اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر دو لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔ دیگر وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے۔ پولیس کسی واردات کا سراغ نہ لگا سکی۔ علاوہ ازیں ساتھیوں کی مدد سے پولیس کی حراست سے بھاگنے والے دو ڈکیت پولیس مقابلہ میں ہلاک ۔ تفصیلات کی مطابق گزشتہ روز تھانہ حجرہ میں ٹیکسی ڈرائیور علی حسن سے گاڑی چھیننے کے بعد بے دردی سے قتل کردیا تھا دونوں ڈاکو مقدمہ قتل میں گرفتار تھے۔ قتل اور ڈکیتی کے ملزموں نعیم عرف نعیمی اور منیر عرف منیری کو گزشتہ روز سب انسپکٹر شفیق بھٹی آلہ قتل برآمد کروانے کیلئے لے جارہا تھا کہ ملزموں کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر کے دونوں کو چھڑاکر بھاگ گئے، پولیس کی ٹیموں نے تلاش شروع کردی۔ رات کو تھانہ چوچک کے ایریا میں سامنا ہونے پر پولیس مقابلہ ہوا جس میں دونوں مفرور ملزم ہلاک ہو گئے۔