• news

پہلا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا، مشرف، ثانیہ نے سٹیڈیم میں میچ دیکھا

لاہور +دبئی (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ )پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں83 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ دبئی میں کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ، گرین شرٹس نے بابر اعظم103،شعیب ملک 81،فخر زمان 43اور محمد حفیظ32رنز کی بدولت 292رنز بنائے۔293 رنز کے تعاقب میں سری لنکا ٹیم نے 50 اوورز میں8 وکٹوں پر 209 رنز بنائے۔ تھریمانے اور دننجایا نے نصف سنچریاں سکور کی اور بالترتیب 53 اور 50 رنز بنائے۔ڈک ویلا 19‘چندی مل 4‘ اپل تھرنگا 18‘مینڈاس دو‘ سری وردنے صفر‘تھساراپریرا 21‘ویندر سے 25رنز بناسکے ۔ رومان رئیس نے 3، حسن علی نے 3، محمد حفیظ اور شاداب نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرز ا نے بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھا۔ صدر آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف دبئی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے پہنچ گئے۔ اس موقع پر پرویز مشرف نے کہا کہ ون ڈے ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے، ہم سیریز کلین سویپ کریں گے۔ پاکستانی ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔ خوشی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آ رہی ہے صرف لاہور میں نہیں کراچی میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہئے۔
کرکٹ میچ

ای پیپر-دی نیشن