• news

پاکستان اور دیگر ممالک نے دوبارہ امریکہ کی اہمیت کو تسلیم کر لیا ہم پاکستان کے ساتھ اصل تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (دی نیشن رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ اصل تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی امریکہ کے ساتھ تعلقات پاکستان کے لئے بڑے فائدہ مند رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر ممالک نے دوبارہ امریکہ کی اہمیت کو تسلیم کر لیا ہے۔ وہ واشنگٹن میں ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ان کی طرف سے یہ خیالات گزشتہ روز کرم ایجنسی سے پاک فوج کے آپریشن کے دوران کینیڈین جوڑے کی بازیابی کے بعد سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دیگر ممالک نے امریکی قوم کی دوبارہ عزت کرنا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے لئے میں نے پاکستانی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مغوی خاندان کی بازیابی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مثبت لمحہ تھا اور ٹرمپ نے اسے پاکستان کی طرف سے خطے میں امن کے لئے ڈومور کے پیغام پر عمل کرنا قرار دیا تھا۔ داعش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس کو شکست دینے کے لئے بہترین حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
ٹرمپ

ای پیپر-دی نیشن