• news

امید ہے آرمی چیف عافیہ کو وطن واپس لاکر خوشخبری سنائیں گے: فوزیہ صدیقی

کراچی (آن لائن) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے 2012 ء میں افغانستان میں لاپتہ ہونے والی امریکی خاتون کیٹلان کولمین، اس کے کینیڈین شوہر جوشوا بوئلے اور تین کمسن بچوں کی بحفاظت بازیابی پر پاک فوج کے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے امریکہ پر پاکستان کی اخلاقی فتح قرار دیا ہے جس کی قید میں پاکستان کی معصوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امید ہے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ عنقریب قوم کو عافیہ کی وطن واپسی کی خوشخبری سنائیں گے۔ عافیہ کی رہائی کے کئی سنہری اور نادر مواقع سیاسی قیادت نے ضائع کئے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عافیہ کو رہا کرکے پاکستان سے خیر خواہی اور دوستی کا عملی ثبوت پیش کریں۔

ای پیپر-دی نیشن