ساہیوال : گیسٹرو سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد ہسپتال داخل
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت)ساہیوال میں گیسٹرو سے 24گھنٹے کے دوران دو عورتوں سمیت تین افراد جاں بحق اور درجنوں ہسپتال پہنچ گئے، چار کی حالت نازک ہے۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں گیسٹرو کے مرض میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور درجنوں مریضوں کو ہسپتال لایا جا رہا ہے چوبیس گھنٹوں کے دوران بشیر کالونی کی 44سالہ رشیداں یاسمین ، کوٹ خادم علی شاہ کی فرزانہ مختار اور گنج شکر کالونی ساہیوال کے محمداکرم 50سالہ کو کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا مگر تینوں دم توڑ گئے۔علاوہ ازیں گیسٹرو کے چار مریضوں کی حالت ہسپتال میں نازک ہے۔ دوسری طرف ہسپتال کی ایمر جنسی میں ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ شہریوں نے حکومت سے ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔