خیبرپی کے، فاٹا ،کا لج اساتذہ کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا، کلاسزکا بائیکاٹ
پشاور(صباح نیوز)خیبرپی کے اور فاٹا کے تمام سرکاری کالجوں میں اساتذہ کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا۔ کلاسوں کے بائیکاٹ سے طلبا کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے۔پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن خیبر پی کے کی ایکشن کمیٹی نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے، جس پر جمعہ کوچوتھے روز بھی اساتذہ کلاسزکا بائیکاٹ کئے ہوئے تھے۔چیئرمین ایکشن کمیٹی جمشید خان کے مطابق اساتذہ حکومت سے مذاکرات کو تیار ہیں لیکن صوبائی حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔یادرہے کہ اساتذہ نے الیکشن اور امتحانی ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ اور جلدبنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کااعلان بھی کررکھا ہے۔سرکاری کالجوں میں ہڑتال کی وجہ سے طلبا کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے۔ اساتذہ کے اہم مطالبات میں بورڈ آف گورنرز سسٹم کا خاتمہ، پروفیشنل الاونس اور اپ گریڈیشن کی منظوری شامل ہیں۔