سیالکوٹ: شوہر کے ہاتھوں جلائی جانیوالی نئی نویلی دلہن چل بسی
سیالکوٹ (نامہ نگار) تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ غازی پور میں چھ روز قبل خاوند کے ہاتھوں جلائی جانے والی 21 سالہ ماہ جبیں لاہور کے ہسپتال میں دم توڑ گئی جس کے بعد پولیس نے اس کے خاوند بلال کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ غازی پور میں چھ روز قبل ماہ جبیں باورچی خانہ میں آگ سے شدید جھلس گئی تھی جسے سیالکوٹ کے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسے لاہور ریفرکردیا تھا اور اسکے ورثا نے ماہ جبین کے خاوند بلال پر اسے آگ لگا کر جلانے کا الزام عائد کیا تھا۔ پولیس نے ماہ جبین کے خاوند بلال کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ مرنے والی ماہ جبین کی کچھ عرصہ قبل ہی بلال سے شادی ہوئی تھی اور وہ ایم فل تک تعلیم یافتہ تھی۔