ن لیگ’’ گلوبٹوں‘‘ سے عدلیہ پر حملے کر وا کر اپنی اصلیت دکھا رہی ہے: تحریک انصاف
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما عدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عدالتوں کو بے بس کرکے نواز شریف نے سیاسی غنڈہ گردی کر دی چوروں اورلٹیروں کے گلوبٹ عدالتوں پر حملے کرکے اپنی اصلیت دکھا رہے ہیں ان کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح ملک کا نظام مفلوج ہوکر خود کو سیاسی شہید بنا سکیں اور لوٹی ہوئی دولت سے عیاشیوں کا سلسلہ جاری رہے اعجاز چودھری نے کہا کہ شریف فیملی اپنی چوری بچانے کیلئے عدالتوں پر حملے کروا رہی ہے پی ٹی آئی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ ن لیگ والے جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے محاورے پر عمل پیرا ہیں لیکن انہیں اس وقت سے ڈرنا چاہئے جب عوام اٹھ کھڑے ہوں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ن لیگ کو غنڈہ گردی مہنگی پڑے گی عدالتوں پر حملہ کرنا ن لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے نواز شریف ٹولہ جمہوریت کی نہیں بلکہ آمریت کی پیداوار ہے رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن پارٹ بننے کی بجائے آئینی و قانون کے مطابق کام کرے شریف فیملی کی چوروں پر الیکشن کمیشن کرنے پر پردہ ڈال رکھا ہے۔