مثبت پہلوﺅں کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے یک آواز ہونا چاہئے، وقت آگیا ہے کہ ہم ملک کے بارے میں پراعتماد ہوں، دنیا کا اعتماد بھی بحال کریں احسن اقبال
اسلام آباد/ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی رپورٹر) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مجھے دکھ صرف اس بیان سے ہوا تھا کہ معیشت بری نہیں تو اتنی اچھی بھی نہیں، ہمیں اب مایوسی کو امید میں بدلنا چاہئے، اتحاد سے ہی ہم نے ملک کی میعشت کا رخ موڑا ہے، تمام عسکری اور سول قیادت نیشنل سکیورٹی کے اجلاس میں ملتی ہے، مثبت پہلوﺅں کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے یک آواز ہونا چاہئے، وقت آگیا ہے کہ ہم ملک کے بارے میں پراعتماد ہوں، دنیا کا اعتماد بھی بحال کریں، چیلنجز ہمیں معلوم ہیں اور نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال کریں۔ قبل ازیں ایک ٹویٹر پیغام میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی اکانومی کے 10 سال کے اعداد شمار میں موجودہ گروتھ بلند ترین گروتھ ریٹ پر ہے۔ جب اقتدار میں آئے تو معاشی ترقی کی رفتار محض 3.5 فیصد تھی ‘ رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے معاشی ترقی کو اس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2016-17ءمیں معاشی ترقی کی شرح 5.28 فیصد تھی۔ رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے معاشی ترقی کو 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ معیشت بری نہیں اچھی ہے۔
احسن اقبال