پاکستان اور سری لنکاکے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرامقابلہ کل ابوظہبی میں ہوگا
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور سری لنکاکے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرامقابلہ کل ابوظہبی میں ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پہلا میچ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ۔ سینئر کھلاڑیوں کے ٹیم میں شامل کرنے سے فائدہ ہوا ۔ باﺅلنگ اٹیک اچھا اور بلے بازوں نے بھی اچھی کا رکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ دوسرے میچ میں بھی جیت کیلئے میدان میں اتریں گے ۔ سب باﺅلرز اچھے ہیں اور کسی کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔