پاکستان اور اسلام کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں: منسوب رحیمی
لاہور (پ ر) جامع مسجد و مدرسہ حلیمہ سعدیہ چوہان روڈ کے بانی و مہتمم مولانا منسوب رحیمی نے کہا ہے کہ عقیدت تحفظ ختم نبوت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا۔ اسلام کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں۔ نبی کریمؐ نے انسانیت کو وہ حقوق عطا کئے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ملے تھے۔ آپؐ کا لایا ہوا نظام ہی دنیا اور آخرت میں نجات کا سبب ہے۔ تحفظ ناموس رسالت کیلئے پوری قوم ہم آواز ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک دشمن ہیں۔