• news

حکومت ریفنڈز کی ادائیگی کا معاملہ حل دوہرے ٹیکسوں کا مسئلہ نمٹائے: زبیر احمد

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری زبیر احمد نے کہا ہے کہ حکومت ریفنڈز کی ادائیگی کا معاملہ حل کرے دوہرے ٹیکسوں کا مسئلہ بھی نمٹایا جائے اور تاجروں پر ہر لحاظ سے نظرثانی کی جائے۔ دوہرے ٹیکس اور ریفنڈز میں تکلیف دہ تاخیر جیسے مسائل معیشت کے فروغ میں رکاوٹ ہے لہٰذا حکومت انہیں فوری حل کرے۔ ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس میں فیروزپور روڈ انڈسٹریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی سربراہی میں خواجہ خاور‘ محمد علی میاں و دیگر کررہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن