ہر مسلمان کیلئے دین کا مطالعہ بہت ضروری ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ ہر مسلمان کو دین کا مطالعہ کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ ہم خود پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے اور سنی سنائی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں۔ ہمارے دین میں ہر مسلک پر دینی کتب موجود ہیں۔ قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھ لیں کسی دوسری کتاب کی ضرورت نہیں رہتی کیونکہ اس میں ہر مسئلہ کا حل موجود ہے اور یہی ذریعہ نجات ہے۔ دینی کتابیں پڑھیں اور درست سمت اختیار کریں۔