• news

نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: یعقوب شیخ

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، بلا تفریق مذہب دکھی انسانیت کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے،ہر ووٹر کو احترام اور تحفظ فراہم کریں گے۔ سیاسی لبادے میں ملک کی لوٹ مار، عدلیہ کیخلاف زبان درازی اور الیکشن بل سے ختم نبوت کا حلف ختم کرنے کی کوششیں موجودہ حکومت کا سیاہ ترین جرم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن