ختم نبوت حلف نامے میں جرات مندانہ کردار ادا کرنے پر میر ظفراللہ جمالی کو خراج تحسین
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک ختم نبوت نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی نے عقیدہ ختم نبوت والے حلف نامے کے مسئلہ پر قومی اسمبلی میں جرأت مندانہ کردار ادا کرنے کے بعد مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرکے جس غیرت وحمیت کا مظاہرہ کیا ہے اس کو تحریک ختم نبوت کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔