• news

ہڈیوں کے امراض میں اضافہ کی بنیادی وجہ کیلشیم، وٹامن ڈی کی کمی اور مشروبات کا زیادہ استعمال ہے: حکماء

لاہور (نیوز رپورٹر) موجودہ دور میں ہڈیوں کے امراض میں اضافہ کی بنیادی وجہ کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی اور کولا مشروبات وغیرہ کا زیادہ استعمال ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام آسٹیو پروسس کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو ، حکیم سید عمران فیاض ، حکیم احمد حسن نوری ، اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہدنے ’’ہڈیوں کا بھربھرا پن، کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن