جمعیت علماء پاکستان نورانی کا کیپٹن (ر) صفدر کی تاجپوشی کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید محفوظ مشہدی ، رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو قومی اسمبلی میں ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لئے ان کے جرات مندانہ موقف اپنانے پر ان کی تاجپوشی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدرنے جس دلیری اورجرات سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا ہے پارلیمنٹ میں اس کی مثال نہیں ملتی ، وہ سچے عاشق رسولﷺ اور محب وطن پاکستانی اور ختم نبوت کے بے لوث سپاہی ہیں ، پوری قوم ان کے موقف کی تائید و حمایت کرتی ہے۔