عوام نے کرپٹ عناصر کو پہچان لیا ہے: عبدالکریم کلواڑ
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے فنانس سیکرٹری عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد سے عوام کرپٹ عناصر کو پہنچان گئے‘ بہت جلد ملکی سیاست سے ان کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ملک لوٹنے والوں کا انجام قریب آپہنچا ہے۔ عدالتوں کے فیصلے سب کو ماننا پڑیں گے۔ عوام نے کرپٹ عناصر کو انجام تک پہنچانے کیلئے بڑی محنت کی ہے ان کی محنت رنگ لانے والی ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ایماندار قیادت سے جڑی ہے‘ حکمرانوں نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے۔ الیکشن جیت کر تحریک انصاف پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی۔