• news

متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے کوارڈینیشن کمیٹی نے کام شروع کر دیا

اسلام آباد ( ابرار سعید، دی نیشن رپورٹ) متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے 6ارکان پر مشتمل کوارڈینیشن کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق کمیٹی میں لیاقت بلوچ ، رمضان توقیر، شفیق قصوری، اکرم درانی اور انس نورانی شامل ہیں جو اپنا کام اس ماہ کے آخر تک مکمل کریں گے منصورہ میں 9نومبر کو اجلاس کے بعد شرائط تربیت دی جائیں گی مذکورہ کمیٹی کو متحدہ مجلس عمل میںمزید مذہبی جماعتیں شامل کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے اجلاس کے بعد کہا کہ تمام جماعتیں آئندہ الیکشن میں ایک دوسرے سے تعاون کے لئے رضا مند ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن