• news

جمرود :بنگلہ دیشی باشندے طور خم جاتے گرفتار ، پشاور بھجوا دیا گیا

جمرود، باجوڑ ایجنسی( نامہ نگار+ آن لائن) جمرود میں بنگلہ دیشی باشندے مسافر گاڑی کے ذریعے طور خم جاتے ہوئے گرفتار کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ جمرود نے مسافر گاڑی سے طور خم جاتے ہوئے تین بنگالی باشندوں کو تختہ بیگ چیک پوسٹ پر گرفتار کر لیا۔ تینوں سے معلومات حاصل کر کے واپس پشاور بھیج دیا گیا۔ تینوں بنگلہ دیشی باشندے مسافر گاڑی سے طور خم جا رہے تھے۔دوسری طرف پاک فوج نے باجوڑ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے گولہ بارود اور اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ آپریشن رد الفساد کے سلسلے میں جاری کارروائی میں فورسز نے ماموند باوان کوٹ میں کارروائی کی ۔

ای پیپر-دی نیشن