نواز شریف، زرداری، عمران کے ایک دوسرے کیخلاف بیانات سیاست ہے: شیخ رشید
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری، نواز شریف اور عمران خان کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات سیاست ہیں، گینگ آف فائیو ملک میں تصادم چاہتا ہے، حکومت نے معاشی صورتحال کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ملک کو دس ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے، آج بھی قومی ہیروز اور 5 کروڑ افراد مجھے سنتے ہیں، میں نے چار دفعہ حکمرانوں کو شکست دی ہے، حکمران میرے کیس میں نااہل ہوئے یہ بڑی کامیابی تھی۔