.متحدہ بانی رشید گوڈیل خوش بخت شجاعت اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی (آئی این پی)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس کے3 مقدمات میں بانی ایم کیو ایم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیئے،رشید گوڈیل، خالد مقبول، خوش بخت شجاعت اور دیگر رہنماﺅںکے بھی وارنٹ جاری کر کے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر کے29 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار،عامر خان ،میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 3 مقدمات میں بانی ایم کیو ایم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جبکہ رشید گوڈیل،خالد مقبول، خوش بخت شجاعت سمیت دیگر رہنماﺅں کے وارنٹ بھی جاری کئے گئے۔ عدالت نے مقدمات کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔