شہید ملت لیاقت علی خان کی 66ویں برسی کل منائی جائے گی
اسلا م آ با د(آن لائن) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی66ویں برسی کل پیر کو منائی جائے گی خان لیاقت علی خان کو 16اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے کمپنی باغ ( لیاقت باغ ) میں شہید کر دیا گیا تھا۔نواب زادہ لیاقت علی خان کی برسی کے سلسلے میںملک بھر میںمسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، مذاکرے،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی قائدین اور مقررین شہید ملت خان لیاقت علی خان کی تاریخ ساز خدمات کو خراج عقیدت پیش کریںگے۔