• news

نواز شریف ، زرداری کے گٹھ جوڑ نے معیشت تباہ کر دی: پرویز خٹک

پشاور(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ این اے فور کے ضمنی انتخابات میں دیگر جماعتوں کے امیدواروں سے زیادہ ووٹ لیں گے۔آصف علی زرداری اور نوازشریف کے گٹھ جوڑ نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔دونوں کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں۔ان کو پاکستا ن کے غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ 2018کے انتخابات میں عمران خان کو کامیاب بناکر ملک کوبچایا جاسکتا ہے۔ اے این پی ، پی پی پی اور مسلم لیگ آئندہ اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ ایم ایم اے نے پہلے اسلام کی کیاخدمت کی جو اب دوبارہ اتحاد کی باتیں کررہی ہے۔اسفندیار ولی اور میاں افتخار حسین تحریک انصاف کا شکریہ اداکریںکہ وہ چارسدہ اور نوشہرہ واپس آئے ،جلسے کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن