کوئٹہ : 15 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب،2 ملزم گرفتار
کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس نے 15 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے جانے والے بچے کو بازیاب کراتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔کیچی بیگ میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی بچے کو رہا کرالیا۔ سی آئی اے پولیس نے بتایا کہ بچے کو ایک ہفتہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔