• news

بلاول نے کوئٹہ سٹی سمیت مختلف ونگز کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی، یوتھ ونگ، اقلیتی ونگ، لیبر ونگ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن، علماء ونگ اور ڈسٹرکٹ نصیرآباد کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ سٹی کیلئے ذیشان حسین، جنرل سیکرٹری سردارزادہ حیدر علی یوسفزئی، انفارمیشن سیکرٹری عصمت اللہ کاکڑکو نامزد کیا ہے جبکہ یوتھ ونگ کیلئے صوبائی صدر ثناء اللہ جتک،جنرل سیکرٹری عین الدین کاکڑ ہونگے۔ انفارمیشن سیکرٹری سفر ندیم زہری، اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر جعفر جارج، وائس پریذیڈنٹ چوہدری شان سلامت،جنرل سیکرٹری چترمل مٹری، انفارمیشن سیکرٹری حناء گلزار، پیپلز لیبر بیورو کیلئے صدر انیس کشمیری، جنرل سیکرٹری ہاشم محمد، انفارمیشن سیکرٹری کامران سومرو، علماء ونگ کیلئے صدر مولوی جمال خان کاکڑ، جنرل سیکرٹری مولوی شاہجہان کرد، انفارمیشن سیکرٹری علی اصغر، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے لئے صدر اشفاق بلوچ، جنرل سیکرٹری بلال حسین بگٹی، انفارمیشن سیکرٹری عبدالوحد بابل بنگلزئی، وائس پریذیڈنٹ شہزاد شاہوانی اور فنانس سیکرٹری مدثر سرپرہ اور ڈسٹرکٹ نصیرآباد کیلئے صدر نوبت خان جھکرانی، جنرل سیکرٹری بہادرخان سحر،انفارمیشن سیکرٹری محمد اعظم لاشاری کو نامزد کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن