بھارت : معذور لڑکی پیسے دیکر غریب خاندان میں شادی پر تیار
نئی دہلی ( بی بی سی )روپم کماری اپنے پیروں پر چل نہیں سکتیں۔ بچپن میں پولیو ہوا اور ٹانگیں کبھی سیدھی نہیں ہو پائیں۔ وہ اپنے ہاتھوں کے بل فرش پر رینگ کر چلتی ہیں۔ُبھارتی ریاست بہار کے نالندا شہر میں مقیم ان کے خاندان والے پیسے دے کر کسی غریب خاندان میں ان کی شادی کروانے کو تیار ہیں۔