• news

تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں ، دھکم پیل کارکن لڑ پڑے، ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں کی بارش

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+این این آئی) تحریک انصاف کے کنونشن میں کارکن مرکزی قائدین کیلئے مختص گیٹ کی جانب سے اندر جانے کی کوشش کرتے رہے اس دوران انہیں روکنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ شدید دھکم پیل ہوگئی جس کی وجہ سے کنونشن میں آنے والے رہنما?ں کو بھی اندر جانے میں مشکل پیش آئی پی ٹی آئی کے کارکن پارٹی لیڈر کے ساتھ سیلفی بنانے میں بھی مشغول رہے۔ این این آئی کے مطابق ورکرز کنونشن میں کارکن آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر خوب لاتیں مکے برسائے۔ وی آئی پی گیٹ پر اس وقت شدید بدنظمی کی صورت حال پیدا ہوگئی جب پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑپڑے اور ایک دوسرے پر گھونسے برسا دیئے۔ کچھ کارکنوں نے جب وی آئی پی گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو سکیورٹی پر مامور کارکنوں نے انہیں روک لیا۔ اس پر تلخ کلامی شروع ہوئی جو ہاتھا پائی میں بدل گئی اور خوب مارپیٹ ہوئی۔
کارکن/لڑ پڑے

ای پیپر-دی نیشن