بھارت: وٹس ایپ پیغام میں مودی پر تنقید کرنے والا کانسٹیبل معطل
احمد نگر (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس کانسٹیبل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید مہنگی پڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وٹس ایپ پیغام میں مودی پر تنقید کرنے والے کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔ کانسٹیبل کو تفصیلی انکوائری کے بعد معطل کیا گیا، کانسٹیبل کانگریس رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر کی حفاظت پر تعینات تھا۔
کانسٹیبل معطل