• news

پاکستان کو 31 ارب ڈالر کے وسائل کی ضرورت : عالمی بنک‘ رپورٹ درست نہیں : سیکرٹری خزانہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گزشتہ روز ایک بریفنگ میں بتایا گیا ورلڈ بینک نے پاکستان کے بارے میں جو رپورٹ شائع کی ہے اس میں غلط طور پر یہ تاثر دیا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران پاکستان کو بیرونی ذرائع سے 31 ارب ڈالر کے وسائل کی ضرورت ہے۔ قائم مقام فنانس سیکرٹری نے وزیر خزانہ کو جو ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے بتایا کہ ورلڈ بینک صحیح صورتحال سے آگاہ نہیں۔ پاکستان کو رواں مالی سال کے لئے 18 ارب ڈالر کے غیرملکی وسائل درکار ہیں کیونکہ پاکستان کی رواں عام سال کے دوران شرح نمو 5.3 فیصد ہو گی جس کے لئے اسے 18 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ 31 ارب ڈالر کی ضرورت اس صورت میں ہو سکتی ہے جبکہ معاشی ترقی کی شرح کا ٹارگٹ 9 فیصد ہو۔ جبکہ ایسا نہیں ہے۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی عالمی بینک کو اصلی صورتحال سے آگاہ کیا جائے تاکہ غلط اعداد و شمار نہ دیئے جائیں۔ وزیر خزانہ کو بتایا گیا عالمی بینک کو صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ قرضوں کی ادائیگی کے لئے بیرون ملک سے ترسیلات متوقع ہیں۔
عالمی بینک/ رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن