• news

پاکستان سے زیادہ کوئی ملک خوبصورت اور محفوظ نہیں:یمنیٰ وڑائچ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) دنیابھر میں پاکستان سے زیادہ کوئی ملک خوبصورت اور محفوظ نہیں،یہ بالکل بکواس باتیں ہیں کہ خواتین یہاں محفوظ نہیں ،اسکا سب سے بڑا ثبوت میں ہوں اور مجھ جیسی اور لڑکیاں بھی پورے پاکستان میں ٹورسٹ کی حیثیت سے تمام شمالی علاقوں میں موٹربائیک اور سائیکل پر ٹور کررہی ہیں۔ہائیکنگ اور کوہ پیمائی کررہی ہیں۔میں نے بائیکر ٹورسٹ کی طور پر پاکستان کے اونچے اور مشکل ترین ٹریک کئے ہیں اور مجھے کبھی کوئی خوف لاحق نہیں ہوا‘‘ گجرات سے تعلق رکھنے والی یمنیٰ وڑائچ نے حال ہی میں موٹر بائیک پر تین ہزار سے زائدکلومیٹر کا سوزوکی جی ڈی 110پرپہاڑی سفر کرنے کے بعد کہا کہ لڑکیاں خود بزدل ہوتی ہیں تو انہیں ڈرانے والے بھی زیادہ ہوجاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن