بھارت چیمپئنز ٹرافی شاستری ‘گواسکر کی وجہ سے ہارا : طلعت علی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی شکست کی وجہ روی شاستری اور سنیل گواسکر بنے ۔گروپ مرحلے میں بھارت سے شکست کے بعد شاستری اور گواسکر نے جانبدارانہ تبصرے کیے اور فائنل کو یکطرفہ قرار دیا تھا ‘ پاکستانی کھلاڑیوں کے کچھ کر دکھانے کے جنون میں مزید اضافہ ہوا ‘عمدہ کھیل پیش کرنے کی ترغیب ملی ۔