مینز ایشین گیمزہاکی کوالیفائر 2018ء کی میزبانی عمان کو مل گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشین ہاکی فیڈریشن اور عمان ہاکی ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے مطابق عمان ہاکی ایسوسی ایشن اگلے سال مارچ میں مینز ایشین گیمز کوالیفائر 2018ء ٹورنامنٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دے گی۔ اس سلسلہ میں گذشتہ روز دونوں ایشین ہاکی فیڈریشن اور عمان ہاکی ایسوسی ایشن کے درمیان باہمی یادداشت پر دستخط ہوئے۔