10 سال جیل کاٹی کبھی عدالت پر حملہ نہیں کیا: یوسف رضا گیلانی
ملتان (سپیشل رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں نے دس سال جیل کاٹی ہے کبھی عدالت پر حملہ نہیں کیا، پاکستان میں کبھی بھی اداروں کا ٹکراؤ نہیں ہونا چاہئے۔ وہ گزشتہ شام کینٹ میں قتل ہونے والے تاجر کے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے، موجودہ بحرانی صورتحال پر پورا ملک تشویش کا شکار ہے۔