• news

ہنگو: نجی سکول ٹیچر کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا، پولیس اہلکار سمیت 3گرفتار

ہنگو(این این آئی)ہنگو پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ پولیس اہلکار سمیت تین ملزمان گرفتار۔ ملزمان نے دوران تفتیش پرائیویٹ سکول کے ٹیچر کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے بتایا کہ ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی میںگزشتہ دو ہفتے پہلے پرائیویٹ سکول ٹیچر حسیب علی کو زبح کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے حسیب علی کی نعشیں برآمد کر تے ہوئے ملزمان کی گرفتار کے لئے چھاپے شروع کئے ۔پولیس نے 8ملزمان کو گرفتار کر لیا تا ہم تفتیش کے دوران ایک اولڈ ایس پی ایل پولیس اہلکار سمیت تین ملزمان مدثر حسن،تصدق حسین،شاہ زیب الحسن نے سکول ٹیچر کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ دونوں فریقین کے درمیان زاتی تنازعہ چل رہا تھا جس پر گرفتار ملزمان نے سکول ٹیچر کو قتل کیا۔ یاد رہے کہ سکول ٹیچر حسیب علی کو 9ستمبر 2017کو اغواء کرتے ہوئے 3اکتوبر کو قتل کر کے سرکٹی نعشیں کو ابراہیم زئی کھیتوں میں پھینک دیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن