• news

.ممبئی حملہ کے بعد شاہ محمود قریشی سے کہا تھا بھارت چھوڑ دیں: پرناب مکھرجی

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی نے ممبئی حملے کے بعد ان دنوں بھارت کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان چلے جانے کیلئے کہا تھا۔ اس بات کا انکشاف بھارت کے سابق صدر پراناب مکھر جی نے اپنی نئی کتاب1996-2012 The Coalition Years میں کیا ہے جس کی تقریب رونمائی گزشتہ روز بھارت میں ہوئی۔ پرناب مکھر جی اس وقت بھارت کے وزیر برائے خارجہ امور خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ پاناب مکھر جی اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی ممبئی حملے کے ایک روز بعد بھارت میں پریس کانفرنس کر رہے تھے، میں نے ایک بھارتی صحافی کو فون کرکے پریس کانفرنس میں مداخلت کی اور شاہ محمود قریشی سے فوری طور پر بات کرنے کے لیے ان پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران ہی شاہ محمود قریشی کی مجھ سے بات چیت ہوئی جس میں ان کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر بھارت چھوڑ دیں، انہیں ہم نے جہاز مہیا کرنے کی بھی پیشکش کی تاہم پاکستانی ہائی کمشن سے مشاورت کے بعد انہیں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ انہیں پاکستان واپس لے کر گیا۔

ای پیپر-دی نیشن