• news

عمران واحد آدمی ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے : جہانگیر ترین

ملتان (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین سے حلقہ پی پی 199 کے رہنما ملک شاہد حسین کھوکھر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عمران خان واحد آدمی ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور کرپشن کے بادشاہوں کیخلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال میں الیکشن کمشن نے کسی کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا نوٹس نہیں دیا ۔عمران خان ہائیکورٹ کے حکم پر ہی پیش ہوںگے۔

ای پیپر-دی نیشن