سوات اور گردونواح میں 4.3 شدت کا زلزلہ
سوات(آئی این پی)سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے ‘ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے کھلے میدانوں میں نکل آئے۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق سوات اور گردونواح میں 4 اعشاریہ 3 شدت کے زلزکے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔