• news

نیب نے وزیر بلدیات سندھ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بھرتیوں کی تفتیش بھی شروع

کراچی (کرائم رپورٹر) نیب نے وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ محکمہ لینڈ کے افسران کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جام خان شورو پر حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں سرکاری واٹر ہائیڈرنٹ کی زمین پر پٹرول پمپ قائم کرنے کا الزام ہے جس پر سابق چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے ڈی جی نیب سندھ کو انکے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ سابق چیئرمین نیب کے حکم پر ڈی جی نیب سندھ نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور اس میں محکمہ لینڈ کے افسران کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری طرف نیب نے 2009 ء میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی میں کی گئیں بھرتیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نیب نے بھرتی ہو نے والے تمام ملا زمین کے کو ائف ایس بی سی اے سے طلب کر لئے ، من پسند افراد کو بھرتی کرنے پر سابق ڈی جی منظور قادر کے خلا ف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن