• news

پاکستان اومان کا تجارتی روابط بڑھانے‘ اقتصادی کمشن کا اجلاس آئندہ سال پہلی سہ ماہی میں بلانے پر اتفاق

مسقط (آئی این پی ) پاکستان اور اومان کے مابین تجارتی روابط بڑھانے اور اقتصادی کمشن کا اجلاس آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں بلانے پر اتفاق ہو گیاہے۔ تہمینہ جنجوعہ نے اپنے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات بارے بریفنگ دی ۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور اومان کے امور خارجہ کے انڈرسیکرٹری ڈاکٹر محمد بن عواد الحسن نے مسقط میں پاکستان اومان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے دور کے موقع پر ملاقات کی۔اس دوران دوطرفہ سیاسی تعلقات اورکثیرملکی فورموں پراقتصادی اورتجارتی تعاون سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر تجارتی روابط بڑھانے اور مشترکہ اقتصادی کمشن کا اجلاس آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں بلانے پر اتفاق کیا گیا۔خارجہ سیکرٹری نے اپنے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بریفنگ دی ۔

ای پیپر-دی نیشن