• news

کابل میں ہونے والی بات آگے چلے گی تو اشرف غنی پاکستان آئینگے: عمرزاخیل وال

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان میں افغان سفیر عمر زاخیل وال نے کہا ہے کہ افغانستان کے بعد سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے، اس بار ماضی کی غلطیوں کا ادراک کرلیا گیا ہے، جو گفتگو کابل میں ہوئی اس پر بات آگے چلے گی تو اسکے بعد اشرف غنی پاکستان آئیں گے۔پیرکو ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمر زاخیل وال نے کہاکہ امریکہ میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان پاک افغان قیدیوں کے تبادلے کی بات ہوئی ہے ۔کابل ملاقات سے بہت امید پیدا ہوئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن