• news

جب تک لٹیرے حکمران آزاد ہیں یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا، شاہ محمود

کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جب تک اس ملک میں کرپشن ہے اور لٹیرے حکمران آزاد ہیں یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ہم آئی ایم ایف کے غلام بنتے جائیں گے، ہمارا کشکول بڑھتا جائے گا۔ ہم احتساب کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، کوئی رکاوٹ ہوئی تو اسلام آباد میں عوام کا سمندر جمع ہوگا۔ ہالا میں مرحوم مخدوم امین فہیم کی بیوہ کے انتقال پر سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزمان سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس ملک کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے، جب تک اس ملک میں کرپشن ہے اور لٹیرے حکمران آزاد ہیں تو یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ اور ہم آئی ایم ایف کے غلام بنتے جائیں گے اور ہمارا کشکول آگے بڑھتا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان جب قانون کے تقاضے پورے ہوتے ہوئے دیکھیں گے تو ضرور الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے۔ پی ٹی آئی رہنما چار روز ہ دورے کے لئے میرپورخاص ،عمرکوٹ، چھاچھرورپہنچے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن