• news

کراچی: موٹر سائیکل سواروں کا حملہ تیزدھار آلے سے لڑکی کو زخمی کردیا کالعدم لشکر جھنگوی کے رکن سمیت 15 ملزم گرفتار ،فائرنگ سے 2افرادہلاک

کراچی (کرائم رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے عزیز آباد لیاقت علی خان چوک کے قریب لڑکی کو تیزدھار آلے سے زخمی کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی موٹر سائیکل پر اپنے بھائی کے ساتھ جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے تیزدھار چیز ماری جس سے لڑکی زخمی ہوگئی۔ لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری طرف رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی میں 15 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ترجمان کے مطابق سائٹ ایریا سے کالعدم لشکر جھنگوی کا ملزم شیرین گل کو گرفتار کر لیا شیریں گل اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔ اتحاد ٹاؤن سے لیاری گینگ وار کا منشیات فروش اقبال گرفتار کر لیا گیا کورنگی، اتحاد ٹاؤن، شریف آباد، سعید آباد سے 11 ملزمان گرفتار کر لئے ملزمان ڈکیتی، لوٹ مار سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گڈاپ سٹی سے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے،حاجی مراد گوٹھ سے بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا جبکہ کورنگی اور سکائوٹ کالونی میں دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔دریں اثناء کراچی میں خواتین کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے کی 15 وارداتوں میں ملوث ہونے کے شبے میں منڈی بہاؤالدین سے حراست میں لیے جانے والے محمد وسیم کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں گلستان جوہر سے پولیس نے مشکوک شخص کو پکڑ نے کے بعد رہا کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن