• news

عمران خان نے اب دھرنا دیا تو حالات بگڑ جائیں گے، تصادم کی صورتحال پیدا کرنے سے گریز کرناچاہئے: منظور وسان

کراچی (آن لائن ) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنماء اور وزیر صنعت منظور حسین وسان نے موجودہ سیاسی صور تحال پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے اب دھرنا دیا تو ملکی حالات بگڑ جائیں گے، سیاسی جماعتوں کو تصادم کی صورتحال پیداکرنے سے گریز کرناچاہئے، تمام جما عتوں کو مل بیٹھ کر جمہوریت کو بچانے کیلئے سوچناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پریشان نہ ہو ملک میں مارشل لاء کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ انتخابات جب بھی ہوئے پیپلز پارٹی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ18 اکتوبر کے سانحہ کے تانے بانے 27 دسمبر کے سانحہ سے ملتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے۔

ای پیپر-دی نیشن