• news

حکومت اور اداروں میں محاذ آرائی ملک کیلئے خطرناک ہے: عبدالغفور حیدری

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماء اسلا م کے مرکزی جنرل سیکر ٹری و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت اور اداروں کے درمیان جاری محاذ آرائی خطرناک تشویشناک ہے ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ملک میں محاذ آرائی سے عدم استحکام ہوگا اور سسٹم برباد ہوگا ،انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو چاہئے کہ وہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے فرائض سر انجام دیں ٹکرائو سے خطرہ ہے کہ کوئی بڑانقصان نہ ہوجائے اس سے جمہوریت اور سسٹم ڈی ریل ہونے کا بھی خدشہ موجود ہے میرا برسر اقتدار لوگوں کو مشورہ ہے کہ وہ دور اندیشی سے کام لیں ، فیصلے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں اور ٹکرائو سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان 25اکتوبر کو کوئٹہ پہنچیں گے،26اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کریں گے اور 27اکتوبر کو اگر سکیورٹی خدشات نہ ہوئے تو مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن