سیالکوٹ، پاکپتن‘ ساہیوال‘ جھنگ‘ رینالہ‘ فورٹ عباس: معذور بچی سمیت 8 خواتین سے زیادتی
لاہور (نامہ نگاران) مختلف شہروں میں شادی شدہ سمیت 9 خواتین اور معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ سیالکوٹ کے علاقہ مراد پور میں گوجرانوالہ کی رہائشی عذرا بی بی کو مزمل نے فون کرکے چائنہ چوک بلایا۔ عذرا اپنی سہیلی رابعہ کے ساتھ پہنچی تو مزمل اور اسکا دوست زاہد انہیں کار میں بٹھا کر لے گئے اور ایک گودام میں لے جاکر دونوں ملزموں نے خواتین سے زیادتی کی اور بعدازاں کار پر گوجرانوالہ چھوڑ آئے۔ پاکپتن کے نواحی گائوں چک موچی پور کے محمد نواز کی بیوی برف لینے جا رہی تھی کہ ملزم محمد مرتضیٰ عرف موتی نے اس کو قابو کر لیا‘ کھیتوں میں جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق موضع بڈھی ٹھٹھی کے محمد حنیف نے تھانہ مسن پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ گزشتہ روز صابر علی نے مبینہ طور پر موقع پاکر اس کی بیٹی مسماۃ (س۔ب) زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ملزم کا مبینہ ساتھی پہرہ دیتا رہا‘ چیخ و پکار پر دونوں ملزم فرار ہو گئے۔ ساہیوال کی نواحی آبادی دھوپ سڑی میں اوباش ملزم ارشاد نے محمد جاوید کی بھتیجی (ف) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ساہیوال کے نواحی اسی چک کے محمد جاوید کی بھتیجی فرزانہ بازار جا رہی تھی تو دو ملزموں نے اسلحہ کے زور پر ایک کمرہ میں بند کرڈالا اور بچی کو گلی میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے محمد جاوید کیر پورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم ارشاد کو گرفتار کر لیا‘ دوسرا ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ رینالہ خورد کے نواحی گائوں مپالکے کے کاشتکار ندیم کی 18 سالہ بہن انجم شہزادی گھر میں اکیلی تھی نہا رہی تھی کہ اس دروان گائوں کا نوجوان علی رضا گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گیا‘ لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔ فورٹ عباس کے نواحی گائوں 270۔ ایچ آر میں معذور بچی گھر میں اکیلی تھی والد بھٹہ خشت پر اینٹیں کا کام کرنے گیا ہوا تھا‘ معذور انعم کے پاس بہن اقصیٰ اور بھائی بلال موجود تھے۔ ملزم عدنان نے موقع پاکر بچوں کو باہر بھیج دیا اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ اہل محلہ جمع ہو گئے ملزم فرار ہو گیا تاہم بعد میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا‘ متاثرہ بچی کو ہسپتال لے جایا گیا لیڈی ڈاکٹر نے بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کر دی۔