• news

انتخابی اصلاحات ایکٹ معاملہ سپریم کورٹ میں، کیسے سماعت کر سکتے ہیں: ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کے حق میں ووٹ دینے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچنے کی بنا پر اس کیس کی سماعت کیسے کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات طلب کر لیں۔ درخواست گزار عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ سپریم کورٹ چلا گیا ہے انتخابی اصلاحات کیس درخواست گزاروں کو عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنا چاہئے، موقف اختیار کیا کہ عدالت عظمی نے پانامہ لیکس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا اور عدالتی فیصلے کے بعد آئین کے مطابق وہ اپنی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کی صدارت کیلئے بھی اہل نہ رہے۔تاہم ن لیگ اور اس کے اتحادیوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بے اثر کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی اور اب انتخابی اصلاحاتی ایکٹ کے ذریعے نواز شریف دوبارہ مسلم لیگ ن کے صدر بن گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن