آسٹریا : عام انتخابات، حجاب اور پناہ گزینوں کی مخالف پیپلزپارٹی کو برتری حاصل
ویننا(صباح نیوز/بی بی سی)آسٹریا کے عام انتخابات میں حجاب اور پناہ گزینوں کی مخالف پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہوگئی۔انتخابی جائزوں میں برتری واضح ہوتے ہی قدامت پسند سباسچین کرز نے جیت کا اعلان کردیا۔ اقتدار حاصل کرنے پر 31 سال کے سباسچن یورپ کے کم عمر ترین سربراہ مملکت ہوں گے۔اکانوے فی صد ووٹوں کی گنتی میں سے 31 فی صد سباسچن کے حصے میں آئے ہیں۔ کامیابی کی صورت میں اس پارٹی کے سربراہ سیباستیان کرز دنیا ک کم عمر ترین حکمران بن جائیں گے۔