• news

گلگت بلتستان میں ججز کی تعینا تی کیس، اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹس

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی عدالتوں ججز تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے اٹارنی جنرل و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیتے ہوئے مزید سماعت 14نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے اس اہم نوعیت کے مقدمہ میں سینئر قانون دان اعتزاز احسن اور خواجہ حارث کو عدالتی معاون مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہونے پر کوئی تنازعہ نہیں ہے لیکن یہ حساس ترین معاملہ ہے اس پر کیس کی حد تک گفتگو کرینگے، جسٹس عمر عطا بندیا ل نے کہاکہ انصاف کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور گلگت بلتستان پر ہمسایہ ملک کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل موقف اختیار کیاکہ گلگت بلتستان میں چیف جج سمیت تمام ججزگلگت بلتستان کونسل(جی بی سی) تعینات کرتی ہے اور انتظامیہ کی طرف سے ججز تعینات کرنا عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے۔ جی بی بار کونسل کے وکیل رائے نواز کھرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ گلگت بلتستان بار کونسل نے عدالتی بائیکاٹ کر رکھا ہے اور حکومت کیپٹن صفدر کے من پسند افراد کو جج لگانا چاہتی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عدالتی فیصلے سے عالمی فورم پر پاکستان کا موقف مضبوط ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن